کرائمز

غیر قانونی مائینگ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد

گلگت(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)عادل علی نے نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔پابندی عوامی مفاد عامہ کے تحت لگادی ہے واضح رہے گزشتہ روز نوپورہ بسین سے تعلق رکھنے والے جوان مائیننگ کے دوران پاوں پھسلنے کے باعث جان بحق ہوئے تھے ۔ سب ڈویژنل مجسٹرہٹ گلگت عادل علی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندی کی پاسداری کریں ، خلاف ورزی نہ کریں ، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے پابندی سے متعلق بسین تھانہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کردی گئیں ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button