کرائمز

اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دوران674افراد،259 گھرانوں،31 ہوٹلوں،26دکانیں، 260موٹر سائیکلوں اور 96 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 31مشکوک افراد اور 10 موٹر سائیکلوں کوتھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 674افراد،259 گھرانوں، 31ہوٹلوں،26 دکانیں،260 موٹر سائیکلوں اور 96 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئی31مشکوک افراد اور 10 موٹرسائیکلوں مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button