پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش، قاتل اور اشتہاری گرفتار
سوات(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) سوات میں مٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں، قاتل اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ شراب، چرس، آئس، موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ایس ایچ او تھانہ مٹہ جاوید اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے 400 لیٹر شراب اور شراب کشید کرنے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے، انہوں نے بتایا کہ قتل کے ایک سنگین مقدمے میں اپنے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ چوری کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 5 موٹر سائیکلیں اور ایک سوزوکی گاڑی بھی برآمد کی گئی، اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 1397 گرام چرس اور 515گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔