شہر بھر میں لاکھوں کی وارداتیں، درجنوں شہری لٹ گئے
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ فیصل ٹا ؤن میں واقع ایک ہوٹل میں ڈاکووں نے متعدد افراد سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چھین لیا۔اورفرار ہو گئے۔مصری شاہ میں احمد حسن سے 4لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون۔ستوکتلہ میں مزمل سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون۔راوی روڈ میں کرامت سے 3 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں ہارون سے 3 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں شہزاد سے 3لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون۔جنوبی میں فرخ سے 3لاکھ نقدی اور موبائل فون۔گلشن راوی میں ماجد سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔بادامی باغ اور ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ گارڈن ٹاون اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔