کرائمز
ڈسکہ :تحریک لبیک کے6نامزد اور 25نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(نعیم مقصود)حکومت اور عدلیہ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اورغیر قانونی ریلی نکالنے پر تحریک لبیک کے6نامزد اور 25نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمہ درج گذشتہ روز تحریک لبیک ڈسکہ کے کارکنان نے ایک غیر قانونی ریلی نکالی جس میں قاری عارف ،رانا عرفان ،طارق محمود،قاری یاسر ،عثمان اشرف ،قاری علی حسن اور20/25نامعلوم افراد شامل تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف تحریروںکے بینرز اٹھا رکھے تھے جنہوں نے بذریعہ ڈیک اونچی آواز مینفساد اور شر انگیز طریقہ سے حکومت اور عدلیہ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں روڈ بلاک کیا اور اپنی تقریروں کے ذریعہ لوگوں کو حکومت وقت کے خلاف تشدد اور شر انگیزی پراکساتے رہے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،