حکومت زمینداروں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے :چوہدری ثنا اللہ
حکومت زمینداروں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے :چوہدری ثنا اللہ
قصور ( مہر محمو جاوید / ندیم نواب مغل ) حکومت زمینداروں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام گندم کا سرکاری ریٹ 3900 روپے فی من 3500 روپے میں فروخت ہونے لگی زمیندار سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق حکومت زمینداروں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے انجمن کاشتکاراں کے صدر چوہدری ثناء اللہ اور دیگر کسانوں چوہدری کرامت علی چوہدری حیدر علی چوہدری محمد رضا چوہدری صفدر علی شان علی ایڈوکیٹ وقار علی ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت زمینداروں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے کسان زبو حالی کا شکار ہوچکے ہیں حکومت کی جانب سے گندم فی من 3900روپے ریٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ 3500 روپے میں فروخت ہورہی ہے زمیندار سراپا احتجاج بن چکے ہیں دوسری جانب کسانوں نے بتایا کہ حکومت کھاد مافیہ کے آگے مکمل ناکام ہوچکی کھاد ڈیلر کھاد بلیک میں فروخت کررہیہیں سونا یوریا کھاد 5ہزار ڈی اے پی 15ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ حکومت انکے آگے مکمل بے بس ہوچکی ہے کسانوں ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں مگر حکومت انکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ڈیزل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں بجلی کے بلوں میں بھی ہر ماہ بے تحاشہ اضافہ کیا جارہا ہے کسانوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں انجمن کاشتکاراں کے عہدیداران اور ممبران نے حکومت سے کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے