کرائمز

رائے ونڈ : بااثر منشیات فروش کو گرفتار کرنے سے پولیس ہچکچانے لگی

لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )رائےونڈ میں ایک بااثر منشیات فروش کی گرفتاری میں پولیس کی جانب سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث علاقے کی نئی نسل منشیات کی لعنت میں مبتلا ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ منشیات فروش مقامی سطح پر بہت طاقتور ہے اور اس کے سیاسی و سماجی روابط کی وجہ سے پولیس اس کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔اہل علاقہ نے شکایت کی ہے کہ نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے، اور منشیات فروش کا نیٹ ورک علاقے میں کھلے عام سرگرم ہے، مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ والدین اور مقامی عمائدین نے بارہا پولیس کو شکایات درج کرائی ہیں، مگر کوئی ٹھوس کارروائی نہ ہونے کے باعث منشیات کا کاروبار بدستور جاری ہے۔ایک مقامی شخص نے بتایا، "ہمارے بچے منشیات کی لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں اور پولیس اس مجرم کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔ اگر اسے فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو ہماری نسل تباہ ہو جائے گی۔” مقامی ذرائع کے مطابق منشیات فروش کے خلاف کارروائی میں پولیس کی تاخیر کا سبب اس کی سیاسی پشت پناہی اور اثر و رسوخ ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے جلدی ایکشن نہ لیا تو وہ اجتماعی احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ والدین اور سماجی حلقوں نے حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ اس منشیات فروش کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ علاقے کی نئی نسل کو منشیات کی تباہی سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button