کرائمز
خاتون کی ساتھ چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر بھتیجے پر بہیمانہ تشدد
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)میلہ دیکھنے جانیوالی خاتون کے ساتھ تین اوباش افراد کی چھیڑ چھاڑ،منع کرنے پر خاتون اور اس کے بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنادیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں تنگ کلاں کی بشریٰ بی بی اپنے بھتیجے عرفان کے ہمراہ نواحی گاؤں کھنگوڑہ میں میلہ دیکھنے گئی جہاں پرملزمان فلک شیر،بشارت اور عمران نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی جس پر خاتون اور اس کے بھتیجے نے ملزمان کو منع کیا تو وہ طیش میں آگئے اور دونوں کو تشدد کا نشانہ بنادیا،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔