کرائمز
شجاع آباد:انتظامیہ کی ملی بھگت ،جگہ جگہ منی پٹرول پمپس کا راج
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد شہر اور گردونواح میں غیر قانونی تیل ایجنسی مالکان بے خوف و خطر پٹرول مٹی کا تیل موبائل مہنگے ترین داموں میں فروخت کرنے لگے گنجان آباد علاقوں میں قائم تیل کی ایجنسیاں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا عندیہ دینے لگیں سابق ادوار میں میں کئی حادثے رونما ہو چکے ہیں شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا محکمہ سول ڈیفنس اور معتقلہ اداروں کے افسران کی مبینہ غفلت کی وجہ سے غیر قانونی یونٹ اور ایجنسیوں کا کاروبار دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں حکام بالا سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی یونٹ اور ایجنسیوں کو ختم کیا جائے