علاقائی خبریں

رائیونڈ میں جماعت اسلامی زون 165 کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا انعقاد

رائے ونڈ (شمشادعلی بھٹی سے) رائیونڈ میں جماعت اسلامی زون 165 کے زیر اہتمام ایک روح پرور ماہانہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز مذہبی، سماجی اور فکری شخصیات نے شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز قاری حسین احمد کی پُرسوز تلاوت سے ہوا ۔ پہلا خطاب میاں وقاص حمید نے "تذکیہ نفس” کے موضوع پر کیا ، جس میں انہوں نے خود احتسابی اور روحانی اصلاح پر زور دیا ۔ معروف شاعر میاں جمیل احمد نے اپنا تازہ کلام پیش کیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ ڈاکٹر عبدالرحمن نے "دورِفتن کے تقاضے” کے عنوان سے درسِ حدیث دیا ، جب کہ موٹیویشنل اسپیکر اختر عباس نے "بچوں اور اہل خانہ کی تربیت” پر مدلل گفتگو کی ۔ نظامت کے فرائض قیم زون عابد عزیز نے ادا کئے ، جبکہ امیر زون آصف محمود نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ خصوصی شرکت کرنے والے امیر ضلع غربی سید علی ارتضیٰ حسنی نے کارکنان کو قیمتی مشورے اور تنظیمی ہدایات دیں ۔ یہ نشست فکری و روحانی تربیت کا موثر ذریعہ ثابت ہوئی اور شرکاء نے اس کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button