گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری تلملا اٹھے
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں ہوٹلز سے کھانا خریدنے پر مجبورگیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے خواتین اذیت میں مبتلا گھروں میں خواتین لکڑیوں پر کھانا بنانے پر مجبور جس کے باعث خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے ذمہ دار اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہونے لگے مارکیٹ میں کھلی گیس 290سے 320روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ شجاع آباد اندرون شہر اور اس کے گردونواح میں سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بندش اور پریشر کے انتہائی کمی کے باعث شہری سراپا احتجاج سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گھروں میں خواتین شدید پریشان اور عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ نے لگی عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے جی ایم سوئی نادرن گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ گھریلوں خواتین بھی سکھ کا سانس لے سکیں