علاقائی خبریں

رائیونڈ :قربانی اور دعوتوں کے ساتھ عوام کے سیرسپاٹے

رائیونڈ(شمشاد بھٹی سے)عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز: قربانی اور دعوتوں کے ساتھ عوام کے سیرسپاٹے، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا، عید الضحی کے موقع پر سکیورٹی سخت اور صفائی کا موثر نطام رہا جبکہ بر وقت جانوروں کی الائیشیں ٹھکانے لگانے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا کردار مثالی رہا،عوام کی بڑی تعداد سیر وتفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات گلشن اقبال،لاہور پارک، بحریہ ٹاؤ ن، جلوپارک، مینار پاکستان اور دیگر مقامات پر اپنی فیملی کے ہمراہ انجائے کر تے رہے، ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری رہا،عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی خوب دعوتیں ہو ئیں، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور مٹن کڑاہی سے خاطر تواضع کی گئی، مسلم لیگ ن کے رہنماء مرزا جاوید سے اڈاپلاٹ د فتر مسلم لیگ ن، چوہدری شہزاد نذیر سندھو سے سلطانکے انکے دیرے پر بار مونگا کر ڈیرے پر دوست عید ملنے پہنچے، جبکہ رشید احمد صابر نے اپنے بڑے بیٹے شاہد اقبال،،راؤف احمد نے لاہور بھائی شہزاد کے ہاں عمرفاروق فیملی نے اپنے بھا ئی عمران کے ہاں جبکہ عامر علی مغل نے رائیونڈ اپنے تایا رشید احمد صابر، سینئر صحافی شمشاد علی ظفر بھٹی نے اپنے سیاسے دوستوں کی دعوتوں میں شرکت کی،دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی تھی،جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی کا فریضّہ سر انجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف رہے،سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور مزیدار کھابوں کے بعد بچوں کے ساتھ بڑے بھی آج سیر و تفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات پر پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button