کرائمز

فکس ٹیکس مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

ماچھیوال(نزاکت علی چوہان سے)شدید لوڈ شیڈنگ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اور فکس ٹیکس مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر علی وقاص ہنجرا صدر جے آئی یوتھ جماعت اسلامی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں امیر ضلع چوہدری طارق محمود،ا میر تحصیل طارق رفیق سمیت کارکنان نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کیا گیا مظاہرین کی عوام دشمن پالیسیوں پرحکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی مقررین نے کہا کہ اس وقت بجلی کے بل نہیں بم آرہے ہیں جو غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں عوام پریشان ہم جائیں تو کہاں جائیں کس سے فریاد کریں۔اس کا ایک ہی راستہ ہے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں 300 یونٹ تک تمام ٹیکس ختم کیے جائیں بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیاہے اسے فی الفور واپس لیا جائے سفید پوش طبقہ کے حال پر رحم کرتے ہوئے اشرافیہ کو جو بجلی مفت دی جاتی ہے اس کی سہولت ختم کی جائے کیونکہ یہ سارا بوجھ غریبوں پر پڑتا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لوڈشیڈنگ میں غیر اعلانیہ اضافہ ہوگیا جس سے رہی سہی کسر نکل گئی ہے ۔جوحکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر آج ہم اپنے حق کے لیے نا نکلے تو یہ ظالم حکمران ہمیں زندہ درگو کردیں گے اس لیے ہمیں اج اپنے لیے اپنے بچوں کے لیے نکلنا ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button