کرائمز
موٹر سائیکل کی ٹکرایک جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی
صوابی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )یارحسین میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ، عزیز جمال سکنہ یارحسین نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ایک نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ان کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ان کا ساتھی حزیفہ نثار موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگئے اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا ہے ، دریں اثنا ٹوپی کے مقام پر خوڑ سے ایک سڑی ہوئی نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے ، ٹوپی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کردی ہے ۔