کرائمز
ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون
لودھراں/محمد اعجاز انصاری ترجمان پولیس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او کامران ممتاز کی زیر قیادت ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے مختلف کاروائیوں کے دوران 13 مقدمات درج کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان سے 01 کلو 60 گرام چرس، 370 لیٹر شراب 02 پسٹل 01 بندوق 01 ریوالور اور 07 گولیاں بھی برآمد کیا کاروائی کے دوران 04 اشتہاری مجرمان ،02 عدالتی مفرور اور 02 ٹارگٹ ایفنڈر بھی گرفتار کیا گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔