کرائمز

رکشہ ڈرائیوروں کے روپ میں نوسرباز عناصر سرگرم

گوجر خان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہر میں رکشہ ڈرائیوروں کے روپ میں چند نوسرباز عناصر سرگرم ہو گئے ہیں، جو خاص طور پر بازار جانے والی خواتین سواریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔نوسرباز رکشہ ڈرائیور خواتین کو یہ کہہ کر ہزار یا پانچ سو روپے کے نوٹ کا مطالبہ کرتے ہیں کہ چینج دے دیتے ہیں،تاکہ بازار میں خریداری میں آسانی ہو، اور پھر کرایہ کے علاوہ سو، دو سو روپے تک کا فراڈ کر لیتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ یہ نوسر باز چھوٹے نوٹوں (50، 20، 10) کی صورت میں بقایا رقم واپس کرتے ہیں، لیکن اصل بقایا مکمل نہیں دیتے۔خواتین اکثر جلدی میں نوٹ گنے بغیر اتر جاتی ہیں، اور بعد میں انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ مالی چالاکی کی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ سروس کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیا جائے،رکشہ ڈرائیوروں کی شناخت، لائسنس اور نمبر پلیٹس کی تصدیق کی جائے اور شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ پر سخت نگرانی کی جائے۔ اس کے علاہ عوام کو چاہیے کہ کرایہ دیتے وقت پوری احتیاط سے کام لیں، اور بقایا رقم موقع پر گن کر ہی لیں تاکہ کسی دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button