کرائمز

موٹر سائیکل سلپ ہونے سے میاں بیوی 2بچوں سمیت شدید زخمی

اوکاڑہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )قومی شاہراہ پرموٹر سائیکل سلپ ہونے سے، موٹر سائیکل سوار فیملی میاں بیوی 2بچوں سمیت شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق قومی شاہراہ نزد 14 ون اے ایل پھاٹک کے پاس ایک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں جندراکہ کی رہائشی فیملی میاں بیوی اور بچیوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت32 سالہ نصراللہ اس کی 25 سالہ بیوی وردہ.اس کی 3 سالہ بیٹی ساحرہ اور 8 ماہ کی بیٹی مصفیرہ کیناموں سے ہوئی ہے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں ایمبولینس سمیت فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے فورا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button