کرائمز

عید الاضحی، ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی

پشاور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )وزیراعلیٰ خیبر پختوںخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے عید الاضحی کے دوران صوبے کے 37 اضلاع میں چوبیس گھنٹے کھُلے نان ایم ٹی آئیز ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا ڈیٹا جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان تین دنوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو ایمرجنسی طبی خدمات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے طبی عملے کی غیر معمولی خدمات کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔مشیر صحت احتشام علی نے کہا، ”عید کے دوران ہمارے طبی عملے نے اپنی ذاتی خوشیوں کی قربانی دے کر عوام کی جان بچانے اور ان کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے بے مثال خدمات پیش کیں، جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔”جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، صوبے کے 37 اضلاع میں چوبیس گھنٹے کھلے رہنے والے طبی مراکز نے عید کے تینوں ایام میں 100,000 سے زائد مریضوں کو ایمرجنسی طبی خدمات فراہم کی گئیں۔ اسی طرح 4,844 مریضوں کو لیبر روم میں خدمات مہیا کی گئیں، جن میں 1,901 زچگیاں کامیابی سے انجام پائیں۔مشیر صحت کے مطابق ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز میں 329 میجر سرجریز اور 10,000 سے زائد مائنر سرجریز کی گئیں، جس سے ہزاروں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا گیا۔مزید برآں، 37 اضلاع میں 760 افراد کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کی گئی، جبکہ 30 افراد کو سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین بھی مہیا کی گئی۔مشیر صحت نے ایام عید میں ڈیوٹی پر مامور تمام طبی عملے کو ان کی لگن، محنت اور پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں سے عوام کو بروقت اور موثر طبی امداد میسر آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button