کرائمز

فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور، دو ملزمان عدالت سے فرار

کراچی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ نادیہ حسین سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی، جب کہ دو دیگر ملزمان امتیاز احمد اور فیصل کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔عدالتی فیصلے کے فوراً بعد امتیاز احمد اور فیصل کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ احاطہ عدالت میں موجود پولیس اہلکار دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔یاد رہے کہ نادیہ حسین نے عبوری ضمانت کی درخواست 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دائر کی تھی، جو عدالت نے منظور کر لی۔ دوسری جانب ملزمان امتیاز احمد اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے ساتھ مل کر 53 کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔اس سے قبل عدالت نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی بھی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button