کرائمز

تینوں افراد کی لاش مل گئیں،آہوں وسسکیوں میں سپرد خاک

سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سرگودھامیں دریا جہلم پر سیلفیاں بناتے ہوئے پائوں سلپ ہونے سے ڈوب جانے والے تینوں افراد میاں بیوی اور دوشیزہ کی نعشوں کو نکال کر ورثا کے سپرد کر دیا گیا جن کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سائیوال جہلم لنگر والا پل پر تفریحی کے دوران موبائل فون پر سیلفیاں بناتے ہوئے پائوں سلپ ہونے سے محلہ کوٹ لشکر خان کی فیملی کے میاں بیوی سمیت چار افراد دریا جہلم میں گر کر ڈوب گئے۔جن میں 23 سالہ ذیشان انور کو موقع پر موجود ملاح کی مدد سے زندہ بچا لیا گیا جبکہ ڈوب جانے تینوں افراد 30 سالہ سرفراز ممتاز،اس کی 22 سالہ بیوی ندا سرفراز اور 22 سالہ شادی شدہ نازیہ سجاد کی نعشوں کو نکال کر ورثا کے سپرد کر دیا گیا جن کی تلاش کے لئے ریسکیو کا سرچ آپریشن دو یوم تک جاری رہا۔اس واقعہ میں جانبحق میاں بیوی اور دوشیزہ کو نماز جنازہ ادا کر کے آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button