کرائمز

نوجوانوں کی ڈیجیٹل تربیت کا مشن، ”دی وائر وارفیئر تربیت کا آغاز”

لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ملکی دفاع کے لئے نوجوانوں کو ڈیجیٹل تربیت کے لئے قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے دی وائر وارفیئر کی تربیت کیلئے کام شروع کر دیا۔ سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ترین کانفرنس 24 جون کو منعقد ہوگی۔تربیت کا محورفائر وال سے آگے سیکھیں ، محفوظ کریں ، دفاع کریں ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سرٹ ڈاکٹرحیدرعباس کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے۔کراچی میں منعقدہ کانفرنس میں ملکی سطح پر سائبر صلاحیتوں کی تعمیر اور ڈیجیٹل محافظوں کی تیاری پر مشاورت ہو گی ۔ مقامی سائبر صلاحیتوں کی تعمیر ، ریاستی و غیرریاستی عناصر کی حکمت عملی ، عالمی سائبر سکیورٹی مہارتوں کیلئے ڈیجیٹل محافظوں کی تربیت اور سائبرجنگ کیلئے تیاری پر بھی غور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button