شمس کالونی میں کومنگ آپریشن،17 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اسلام آباد پولیس نے تھانہ شمس کا لو نی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 150افراد،100گھر وں،ہوٹلزاور سراؤںاور سات موٹر سائیکلوں کو چیک کیا جبکہ 17 مشتبہ افراداور تین موٹرسائیکل تھانہ منتقل کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کی زیر نگرانی تھانہ شمس کا لو نی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا، سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 150افراد100گھر وں،ہوٹلزاور سراؤںسمیت سات موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جبکہ 17 مشتبہ افراداور تین مو ٹر سائیکل تھانہ منتقل کئے گئے ، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکارـ”15پر فوری اطلاع دیں۔