کرائمز

ڈی ایچ اے میں جنرل اینڈ میڈیکل اسٹور کو سر بمہر کر دیا گیا

کراچی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ریجنل ٹیکس آفس ون نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے اپنی انتظامی حدود ڈی ایچ اے میں ایک جنرل اینڈ میڈیکل اسٹور سیل کرلیا۔ یہ کاروائی سیلز ٹیکس قوانین 1990 کے رول 33(24) کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی۔ ۔اس موقع پر آر ٹی او 1 کے حکام نے کہا کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیاں معاشی پائیداری کے لیئے ایک خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی او 1 اپنی انتظامی حدود میں ان خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری رکھے گا تاکہ پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button