کرائمز
ڈی پی او سوات کا بونیر سے ملحقہ حساس چوکی کڑاکڑ کا اچانک دورہ
سوات (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے ضلع بونیر سے ملحقہ حساس چوکی کڑاکڑ کا اچانک دورہ کیا،سیکیورٹی امور، نفری، اسلحہ اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے چوکی پر نصب کیمروں کی فعالیت، ریکارڈنگ سسٹم، داخلی و خارجی راستوں کی صورتحال کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فرائض میں معمولی غفلت بھی ناقابل برداشت ہوگی، کیونکہ بارڈر چوکیاں ضلعی امن و امان کی فرنٹ لائن ہوتی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے ریکارڈ، اسلحہ اسٹور اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔