کرائمز
مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق
سوات (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سوات کے علاقے منگلور کے موضع سنگر شینگرئی میں کچے مکان کا شہتیر ٹوٹنے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق ملبے تلے دب کر 15 سالہ لڑکی ریما دختر محمد شفیع موقع پر دم توڑ گئی،جبکہ اس کا 8 سالہ مہمان مصطفی ولد محمد شفیع سکنہ عالم گنج شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122سوات کو اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ریسپانس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔