کرائمز

رانا سفیان محمود ایڈووکیٹ اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق ، نماز جنازہ ادا

نارووال(حاجی غلام عباس) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ PP-57 سے ٹکٹ ہولڈر، معروف قانون دان اور نوجوان سیاسی رہنما رانا سفیان محمود ایڈووکیٹ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ علاقہ میں خوف و ہراس کا باعث بنا۔رانا سفیان محمود، رانا رحمت اللہ ایڈووکیٹ کے بھتیجے اور رانا طارق محمود کے صاحبزادے تھے۔ ان کا شمار نہ صرف ایک باصلاحیت وکیل بلکہ ایک متحرک سیاسی کارکن کے طور پر بھی ہوتا تھا۔رانا سفیان محمود کے قتل پر عوامی اور سیاسی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ وکلاء برادری نے بھی اس واقعے پر تین روزہ سوگ اعلان کیا ہے رانا سفیان محمود ایڈووکیٹ کی ناگہانی موت نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری برادری کو دکھ اور صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کی قانونی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button