کرائمز
6 ملزمان گرفتار ، 1 کلو سے زائد چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد
بہاولنگر (سید شہوارحسین) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں جن میں 6 ملزمان گرفتار ، 1 کلو سے زائد چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر لی، ترجمان پولیس کے مطابق مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،