کرائمز

فیسکو جھنگ ،ماہ جون میں 118.5 فیصد ریکوری، پہلی پوزیشن

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)فیسکو جھنگ ڈویژن سیکنڈ نے ماہ جون میں 118.5 فیصد ریکوری حاصل کر کے فیسکو ریجن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق ایکسیئن فیسکو جھنگ ڈویژن سیکنڈ ساجد پرویز سدھانہ کی سربراہی میں ایس ڈی اوز نے گزشتہ ماہ جون کے دوران فیسکو کمپنی کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ سے زیادہ ریکوری کر کے فیسکو ریجن بھر کی 29 ڈویژنوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے, مذکورہ ڈویژن نے فیسکو ریجن بھر میں 118.5فیصد ریکوری کا ریکارڈ قائم کر تے ہوئے 982 ملین روپے کی وصولی کی ہے، واضح رہے کہ فیسکو ریجن بھر میں کل 29 ڈویژنز ہیں جن میں ایک محنتی اور تجربہ کار ایکسیئن ساجد پرویز سدھانہ نے 118.5 فیصد ریکوری کر کے اپنے محکمے کا نام روشن کر دیا ہے،اس موقع پر ایکسیئن فیسکو جھنگ ڈویژن سیکنڈ ساجد پرویز سدھانہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ سے زائد ریکوری کرنا ایس ڈی اوز اور سٹاف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ جنہوں نے فیسکو ریجن بھر کی 29 ڈویژنوں میں پہلے نمبر آنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، ریجن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر جھنگ سیکنڈ ڈویژن کی چھ سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز نے ایکسیئن ساجد پروز سدھانہ سے ملاقات کی، اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی جبکہ ایکسیئن ساجد پرویز سدھانہ نے ایس ڈی اوز کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور آئندہ بھی اسی طرح دلجمعی کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button