اے ایس آئی پر ملزمان کومعمولی ریکوری ڈال کر جوڈیشل کرنیکا الزام
لاہور (کرائم رپورٹر) انوسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت کے اے ایس آئی نے نوسرباز گروہ کیساتھ ساز باز کر کے مدعی کو ریکوری دلوائے بغیر گرفتار ملزمان پر معمولی نوعیت کی ریکوری ڈال کر جوڈیشل کر دیا مدعی نے حصول انصاف کے لیے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سے اپیل تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل کوٹ لکھپت کے علاقہ شنگھائی روڈ کی رہائشی 72 سالہ معمر خاتون گھر سے سودا سلف لینے سٹاپ پر گئی کہ وہاں پر موجود نوسربازوں نے باتوں میں الجھا کر رکشہ میں بیٹھا لیا تھا اور نشہ آور رومال سونگھا کر کانوں سے سونے کی بالیاں اور ہاتھ سے انگھوٹھی اتار کر فرار ہو گئے پولیس نے معمر خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا بعد ازاں چند روز بعد انوسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی رانا شبیر نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تاحال مدعی سے رابط نہ کیا بلکہ ملزمان سے ساز باز کر کے معمولی نوعیت کی ریکوری ڈال کر جوڈیشل کر دیا اس سلسلے میں جب اے ایس آئی رانا شبیر سے رابط کیا تو انہوں نے کہا گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش 2000 ریکوری ملی اتنی ملزمان پر ڈال کر جوڈیشل کر دیا۔