کرائمز

محمد آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

قصور(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس،بوائلرز کی چیکنگ اور کلیئرنس کیلئے ٹیمیں تشکیل، تین روز کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت، پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے: ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمدعیسیٰ خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈی آئی او قصورتابندہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنرز، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ڈی او بوائلرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع قصور کی سرکاری اور نجی عمارتوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی گئی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پتوکی انڈسٹریل زون ہونے کی وجہ سے وہاں فیکٹریز میں لگے بوائلرز اور فائر سیفٹی انتظامات کو چیک کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس مقصد کے لیے 6ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے انہیں تین روز کے اندر بوائلرز سے متعلقہ کلیئرنس اور فائر سیفٹی سے متعلقہ کیے گئے انتظامات سیمتعلق رپورٹ تین روز کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کی۔ پتنگ بازی سے متعلق ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیگر اضلاع کی طرح قصور میں بھی پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر پابندی برقرار ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں  لائے جائے گی۔ انہوں  نے عوام الناس سے اپیل کی کہ خود اور اپنے بچوں  کو خونی کھیل پتنگ بازی سے باز رکھیں تاکہ کسی بھی قانونی چارہ جوئی سے بچ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button