پتوکی، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،شہریوں کا مطالبہ
پتوکی(نامہ نگار) لیسکو واپڈا میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے لیسکو ملازمین اور افسران کے اثاثہ جات چیک کئے جائیںاور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں شہریوں کا وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ضلع قصور بھر میں پتوکی، پھولنگر، چونیاں، کنگن پور، الہ آباد میں عرصہ دراز سے تعینات لیسکو ملازمین اور افسران کی ناہلی اور مبینہ رشوت خوری،کرپشن کی وجہ سے بجلی چوری پرقابو نہ پایا جاسکا لیسکو ملازمین اور افسران اپنی من مرضیوں کے تحت غریب افراد کو ناجائز طور لاکھوں روپے کے چوری کے بھاری بجلی بل ڈال کر اپنی نوکری کو سیدھاکرتے ہیں جبکہ شہری عدالتوں،میں رل جاتے ہیں بجلی چوری میں میٹر ریڈر اور لائن مین بھی ملوث نظر آتے ہیں شہریوں محمد نوید بھٹی ،اکمل علی کمبوہ ، شوکت علی ،حاجی ارشد ،منیر احمد سمیت دیگر نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پتوکی ،پھولنگرمیں تعینات لیسکو ملازمین اور افسران کے اثاثہ جات چیک کئے جائیںتاکہ بجلی چوروں اور رشوت خوروں کو سزا دلوائی جاسکے ۔