فتح پور : موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح
گوجرانوالہ( 26 جنوری 2026) پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن نے حکومت پنجاب کے ویژن سہولیات عوام کی دہلیز پر کے تحت ریجن بھر مزید 17 پٹرولنگ پوسٹوں پر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کا افتتاح کیا اسی تناظر میں ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول وسیم اختر نے پٹرولنگ پولیس پوسٹ فتح پور ڈسٹرکٹ گجرات پر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ فتح پور پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ڈسٹرکٹ گجرات اطہر علی اور دیگر پٹرولنگ پولیس کے افسران نے ان کا استقبال کیا پٹرولنگ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ پٹرولنگ پولیس پوسٹ پر ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر ایس پی پٹرولنگ وسیم اختر نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کو پٹرولنگ پولیس پوسٹ پر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ مزید برآں ایس پی پٹرولنگ وسیم اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن سہولیات عوام کی دہلیز پر کے مطابق عوام والناس کی سہولت کے لیے ریجن بھر میں مزید 17 پٹرولنگ پوسٹوں پر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن سب پر آج افتتاحی تقریبات کے ساتھ لائسنسوں کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔