کرائمز

کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

مکو آ نہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) فیصل آباد۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کا ملزم گرفتارایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد ریاض نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبشر ریاض کو گرفتار کر لیا محلے میں آنے سے منع کرنے پر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں قمر زمان اور ریحان عابد کو چھریوں اور اینٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا تھاتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزیدقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button