کرائمز

گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی:بلال صدیق

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کیپٹل سٹی پولیس چیف نے بسنت کے لئے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دیدیا۔سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت بسنت کے پرامن انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا ہے جس میں بسنت کے محفوظ انعقاد کویقینی بنانے کے لئے مختلف امورکاجائزہ لیاگیا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ چھتوں پرگنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہو گی۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پرمکمل عملدرآمدکرایاجائے،کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیرروڈ پر نہیں آنی چاہیے۔سی سی پی او لاہورنے بسنت کے دوران مانیٹرنگ کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی اورکہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے ،خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button