کرائمز

پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد

ایبٹ آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) مانسہرہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ 3 کلاشنکوف، ایک پستول اور تقریباً 100 کارتوس برآمد کر لئے۔مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پھلڑہ کی حدود میں گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کی قیادت ایس پی اوگی زاہدالرحمن اور ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ مدثر ضیاء نے کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے 3 کلاشنکوف، 1 پستول اور 100 کے قریب کارتوس برآمد کئے۔ آپریشن کے دوران چادر اور چاردیواری کے تقدس کو یقینی بنانے کے لئے لیڈیز پولیس کو بھی ہمراہ رکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button