کرائمز

آٹا غریب کی پہنچ سے باہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب

شجاع آباد (نامہ نگار) شجاع آباد میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ سبزی، دالیں، فروٹ، آٹا، چینی، برائلر، دیسی مرغی اور چھوٹے بڑے جانوروں کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے حکومتِ پنجاب کی جانب سے بازاروں میں جاری کردہ اشیائے ضروریہ کے نرخ نامے محض کاغذی کارروائی ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کہیں دکھائی نہیں دیتا شہریوں کا کہنا ہے غلہ منڈی سبزی منڈی اور دکانوں پر من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں اور پھلوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی استحکام نظر نہیں آتا۔ برائلر اور دیسی مرغی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، جبکہ بیف اور مٹن متوسط طبقے کے لیے بھی خواب بنتے جا رہے ہیں عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران منظرِ عام سے غائب ہیں۔ بازاروں میں سرکاری نرخ نامے آویزاں تو ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا۔ شہریوں کا الزام ہے کہ بالا حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔شجاع آباد کے رہائشیوں، سماجی اور تاجر تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مؤثر چیکنگ، روزانہ کی بنیاد پر چھاپے، جرمانے اور ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کے بغیر مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی اضطراب میں مزید اضافہ ہو جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button