کرائمز
سلطانکے گاؤں میں فائرنگ سے ایک شخص کا قتل دوسرا شدید زخمی
لاہور/ سندر (میاں محمد الیاس سے )سندر کے علاقے سلطانکے گاؤں میں فائرنگ سے ایک شخص کا قتل دوسرا شدید زخمی ،منیرا موچی اور ننھا گواہا گروپ میں تصادم ایک شخص گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا،مقتول کی شناخت منیر عرف منیرا کے نام سے ہوئی دوسرا زخمی جناح ہسپتال منتقل ،دروازے کے سامنے گوبر کیوں پھینکا جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑا شروع ہوا اور گولیاں چل گئی ،ننھا گواہا گروپ نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں منیر عرف منیرا نامی شخص موقع پر ہلاک ہو گیا،زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،سندر پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی