حسن ابدال پولیس کی کاروائی، 04 منشیات فروش گرفتار
حسن ابدال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) حسن ابدال پولیس کی کاروائی، منشیات فروشی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار، 8670 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظہیر خان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی احسان محمود عرف طاہر ولد عبدالرحمٰن سکنہ ٹانڈہ تحصیل حسن ابدال سے 4120 گرام چرس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف محمود نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی آیاز علی ولد میر آفتاب سکنہ حسن ابدال سے 1500 گرام چرس جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت عرفان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی جہانگیر خان ولد امیر خان سکنہ محلہ سخی نگر حسن ابدال سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید رمضان علی شاہ نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسماۃ ثناء بی بی زوجہ مطلوب حسین سکنہ اسلام آباد سے1650 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے