حجرہ شاہ مقیم ،چھ سال سے روپوش دوسری بیوی کا قاتل شوہر گرفتار
حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم نذیر کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جو گزشتہ چھ سال سے روپوش تھا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حویلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق ملزم نذیر نے اپنی دوسری بیوی شہناز بی بی کو چھریوں اور ٹوکہ کے وار کر کے کھیتوں میں قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے پہلے شوہر سے ہونے والے بیٹے ساجد علی کی مدعیت میں اس کے سوتیلے باپ کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ سے واقعہ سے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی