کرائمز

قتل کی دشمنی پر تھانہ بھوانہ کے علاقہ میں ایک شخص قتل

چنیوٹ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ بھوانہ کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق وارث ولد شہادت قوم نسوکہ سکنہ چک نمبر 186 ج ب کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کی عمر تقریباً 55 سے 60 سال بتائی گئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر نوید عاطف، سینئر پولیس افسران اور تھانہ بھوانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ قتل کی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی بھوانہ کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button