کرائمز
دو موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے والا کار ڈرائیور گرفتار
راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچلنے والے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق کار کی ٹکر سے دونوں شہری جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ نیو ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔