منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 1360 لٹر دیسی شراب برآمد
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 1360 لٹر دیسی شراب برآمد
ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ماڈل پولیس تھانہ ننگرپارکر پہ مقدمہ درج
تھرپار(شفقت خان / بیوروسندھ ) پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 1360 لٹر دیسی شراب برآمد، 02 ملزماں گرفتار، مقدمات درج ،ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو کے احکامات پر ضلعے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس تھانہ ننگرپارکر انچارج سی آء ای تھرپارکر راجا رمیز حیدر کی بمع اسٹاف شراب کی بٹھیوں پہ چھاپے ۔ ملزم نہال ولد بھورو اور سریش ولد گومن کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1360 لٹر دیسی شراب برآمد . ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ماڈل پولیس تھانہ ننگرپارکر پہ مقدمہ درج،ایس ایس پی صاحب نے پولیس پارٹیوں کو زبردست کارواٸی پر شاباشی دی،ترجمان تھرپارکر پولیس