کرائمز
پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1ملزم گرفتار ساتھی فرار
کراچی:(کرائم رپورٹر) ضلع ایسٹ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرہ گوٹھ بنگالی موڑ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی ملزم فرار زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت رجب علی ولد فضل بھٹی کے نام سے ہوئی ملزمان شہری کو واردات کا نشانہ بناکر فرار ہورہے تھے پولیس موقع پر پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن چلیدہ خولز اور چھینا ہوا پرس برآمد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔