کرائمز
زمین کا تنازع طول پکڑ گیا ، اینٹوں کے وار ، شہری ہسپتال منتقل
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد اڈا لاڑ کے نواحی علاقہ قصبہ مڑل میں رشتہ داروں کا آپس میں زمین کے تنازع پر جھگڑا جھگڑے کے نتیجے میں اینٹوں کے وار سے ایک شخص کا سر پھاڑ دیا تفصیلات کے مطابق اڈا لاڑ کے نواحی علاقہ قصبہ مڈل میں زمین کے تنازعہ پر رشتہ داروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص کا اینٹیں لگنے سے سر پھٹ گیا سر پھٹنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا تھانہ بستی ملوک پولیس نے ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی پولیس جلد از جلد انصاف فراہم کرے گی اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ایس ایچ او عمران گل