کرائمز

بااثر اوباش شخص نے خاتون ٹیچر کو زبردستی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) بااثر اوباش شخص نے خاتون ٹیچر کو زبردستی زیادتی کانشانہ بنادیا،ملزم پہلے اپنے فلیٹ پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا پھر ڈیرے پر لے گیا بعد ازاں اگلے روز سیم نالہ کے قریب چھوڑ کر فرارہوگیا،بتایا گیا ہے کہ بیگ پور روڈ کی رہائشی پچیس سالہ سمیعہ پرائیویٹ سکول میں ٹیچر ہے جس کے موبائل پر کال کرکے ملزم مظہر ڈوگر ساکن پورن پور دوستی کرنے کے لئے مجبور کرتا رہا اور چند روز قبل اس کو ورغلا کر سادہوکے سے گاڑی میں بٹھا کر تھانہ ایمن آباد کے علاقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اپنے فلیٹ میں لے گیا جہاں سارا دن اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا اور شام کو اس کو اپنے گاؤں میں ڈیرے پر لے گیا جہاں اس کو دھمکاتا رہا اور رات رکھنے کے بعد اگلے روز اس کو گاؤں کے قریب واقع سیم نالہ کے قریب چھوڑ کر فرارہوگیا، تھانہ ایمن آباد پولیس نے متاثرہ ٹیچر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button