کرائمز
شرقپور :غیرت کے نام دو جوان بیٹیاں بھون ڈالیں
شرقپور شریف (محمد قاسم) غیرت کے نام پر باپ نے دو جوان بیٹیاں قتل کر دی بھوۓ ڈھکو کے رہایشی اعظم نے 23 جولائی کے دن اپنی دو بیٹیاں عروج اور نرما کو بد چلنی کےشبہ میں زہر دیااسکے بعد کرنٹ لگا کرقتل کردیا اور شورمچادیا کہ دونوں بیٹیاں حادثاتی طور پر کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئی ہیں اعظم نے اپنے رشتہ داروں اور درجنوں اہل محلہ کی موجودگی میں تدفین کر دی چار دن بعد اعظم کے ایک ہمسائے نے پولیس کو خبر کر دی کہ اسکی دو بیٹیوں کی موت حادثہ میں نہیں ہوئی بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے شرقپور پولیس نے تفتیش شروع کی تو محلوم ہوا کہ عروج اور نرما کو زہر دیکر قتل کیا گیا اسکے بحد کرنٹ لگا کر موت کا ڈرامہ ارچایا گیا پولیس نے والدہ مسرت بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی