کرائمز
ڈسکہ : نوسربازوں نے محنت کش سے دو لاکھ ہتھیا لیے
ڈسکہ(عشرت انصاری)دو نامعلوم ملزمان نے دھوکہ دہی سے محنت کش کا اے ٹی ایم کارڈ ہتھیا کر دو لاکھ رو پے نکلوا لیئے ڈسکہ کا محمد اقبال یوبی ایل بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کررہا تھا تھا دو نامعلوم ملزمان اندر داخل ہو ئے اور میری مدد کرنے لگے ایک ملزم نے اس کا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈال کر بٹن دبایا تو کارڈ مشین میں پھنس گیا ملزما ن نے اس کا کارڈ حاصل کر کے اگلے روڈ کارڈ سے75ہزار رو پے ذاکر نامی کائونٹ اور75ہزار رو پے ارسلان نامی اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے اور41,360رو پے کی شاپنگ پیمنٹ کی نامعلوم ملزمان نے فراڈ کر کے سائل کے دو لاکھ رو پے ہتھیالیئے سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔