اوباش ملزمان کی خاتون اور10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش
ڈسکہ(نعیم مقصود)اوباش ملزمان کی خاتون اور10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،تھانہ صدر کے علاقہ رنجھائی کی فریدہ شہزادی اپنے گھر پر اکیلی موجود تھی کہ ملزم زبیر احمد زبردستی گھر کے اندر داخل ہو گیا اور سائلہ کے ساتھ زبردستی زنا کی کوشش کرنے لگا ملزم نے سائلہ کی ویڈیو وائر ل نہ کرنے کی مد میں 50ہزار رو پے کا بھی مطالبہ کیا اور دوبارہ حرام کا ری کرنے کا بھی کہتا تھا صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ علی ٹائون کے انتظارکی بیوی دوائی لینے ہسپتال گئی اوراپنی 10سالہ بیٹی (ع) کو گھر پر اکیلاچھوڑ کر گھر کو باہر سے تالالگا کر چلی گئی ملزم منصور علی گھر کی دیوار چھلانگ کر اندر داخل ہوا اور 10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔