کرائمز
تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارواٸی, 2 منشیات فروش گرفتار
شیخوپورہ ( عامر نصیر راجپوت ) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارواٸی, 2 منشیات فروش گرفتار, تھانہ بی ڈویژن پولیس کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن, ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف کی اپنی ٹیم سب انسپکٹر خالد جاوید، طارق مطلوب ودیگر کے ہمراہ کارواٸی بدنامہِ زمانہ 2 منشیات فروش زین ولد لیاقت قوم مغل اور سرفراز ولد ثناءاللہ قوم جٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے, منشیات کی روک تھام کے لٸیے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور ان کی ٹیم اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: ایس ایچ او میاں نوید اشرف