کرائمز

لیسکو میں اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری شروع نہ ہو سکی

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں سولر کنکشنز پر خودساختہ پابندی لگا دی گئی ہے۔ 15 نومبر سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر اس تاریخ سے اب تک نہ ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوا ہے اور نہ ہی گرین میٹرز کے این او سی کا اجرا ء ہو سکا ہے۔قبل ازیں لیسکو نے گرین میٹرز کے لیے این او سی جاری کرنے کا حکم دیا تھا لیکن 15 نومبر سے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کے این او سیز پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس پابندی کے بعد لیسکو نے صارفین کو بائی ڈائریکشنل سمارٹ میٹرز فراہم کرنے تھے مگر میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے بروقت سمارٹ میٹرز کی خریداری میں ناکامی کی وجہ سے سولر سسٹم کے کنکشنز کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button